باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند ،نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں تاخیرکا شکارہو گئی ہیں

لاہو رائیر پورٹ پراندرون و بیرون ملک جانے والی 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،دھند کی شدت کے باعث لاہور آنے والی 12پروازیں تاخیر کا شکار اور ایک منسوخ ہو گئی ہے،شارجہ، استنبول، ابوظہبی، دوحا، جدہ، لندن اور ٹورنٹو سے آنے والی پروازیں نہ اتر سکیں

ابوظہبی سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف حدنگاہ20میٹر تک رہ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے اور لاہورمیں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر تک ریکارڈ کی گئی،دھند کے باعث جہلم میں 10 میٹر،گوجرانوالہ میں 30میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی،جھنگ،فٰصل آباد اور جوہرآباد میں حدنگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی،گجرات اور قصور میں حد نگاہ 100میٹر تک ریکارڈ کی گئی،حافظ آباد میں 200میٹر جبکہ بہاولپور میں 4سو میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم ہزارہ موٹر وے E-35 آج روڈ پر تعمیری کام کے سلسلے میں لوکیشن 103 اور 104 نزد پانو ڈھیری انٹرچینج پر بند رہے گاجبکہ اسلام آباد سے مانسہرہ جانے والی ٹریفک 95 نورٹھ بیرڑہ/ مانسہرہ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی اور مانسہرہ سے تھاکوٹ جانے والی ٹریفک بھی مکمل بند ہو رہے گی

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے والے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔

Shares: