دھند کا سلسہ پھر جاری،پیٹرولنگ بڑھانے کی درخواست
قصور
چار روز سے دھند کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ،حادث و کرائم میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گزشتہ دنوں سے رکا ہوا دھند کا سلسلہ دوبارہ پچھلے چار دنوں سے شروع ہو گیا ہے
شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی ہے دھند بڑھنے کی بدولت سڑکوں پر حادثات بڑھنے کیساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں تاہم زیادہ مسئلہ قصور کے گردونواح نواح کے دیہات سے آنے والے دفتری افراد و طالبعلموں کو ہے جنہوں نے صبح سویرے سفر کرنا ہوتا ہے جنہیں دھند کے باعث سڑک پر حادثات کیساتھ لٹنے کا بھی ڈر رہتا ہے
لوگوں نے دھند کے دنوں میں ڈی پی او قصور سے سڑکوں پر پیٹرولنگ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ رہ کر سفر کر سکیں
غنی محمود قصوری
باغی ٹی وی