کراچی کے علاقے لیاری پر فلمائی گئی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل ’دھرندھر 2‘ کی ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر طے کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم عید کے موقع پر 19 مارچ 2026 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی’دھرندھر 2‘ اس بار صرف ہندی زبان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے بیک وقت ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا–
فلم ’دھرندھر‘ ایک خفیہ بھارتی انٹیلی جنس مشن پر مبنی تھی، جس میں ایک انڈر کور ایجنٹ کو کراچی کے مجرمانہ اور سیاسی نیٹ ورک میں داخل ہوتے دکھایا گیا فلم کا اختتام ایک سنسنی خیز موڑ پر ہوا تھا، جس کے بعد شائقین سیکوئل کے منتظر تھے توقع کی جارہی ہے کہ ’دھرندھر 2‘ اسی ادھوری کہانی کو آگے بڑھائے گی۔
فلم کی ہدایت کاری ایک بار پھر ادتیہ دھر کر رہے ہیں، جبکہ پروڈکشن کے فرائض جیو اسٹوڈیوز اور B62 اسٹوڈیوز نے سنبھال رکھے ہیں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، جبکہ فلم میں اکشے کھنہ،سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن، راکیش بیدی، مانَو گوہل، دانش پنڈور، سومیا ٹنڈن، گورو گرا، اور نوین کوشک اداکاری کریں گے-
پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا
جیو اسٹوڈیوز کے مطابق، جنوبی بھارت میں فلم کے ڈب شدہ ورژنز کے لیے شائقین اور ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا سوشل میڈیا اور زبانی تشہیر کے ذریعے فلم نے جنوبی ریاستوں میں غیر متوقع مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سیکوئل کو ابتدا ہی سے مقامی زبانوں میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ’دھرندھر‘ نے بھارت میں اب تک 730 کروڑ 77 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جبکہ اوورسیز کمائی 186 کروڑ 90 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے جس کے ساتھ یہ فلم سال 2025 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، انہی شاندار نتائج کی بنیاد پر ’دھرندھر 2‘ کو 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی بھارتی فلموں میں شمار کیا جا رہا ہےفلم اس وقت پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے، جبکہ فلم ساز بیرونِ ملک بھی ڈائسپورا سے آگے مین اسٹریم ریلیز کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار







