لاہورمیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔
باغی ٹی وی : محکمہ ٹرانسپورٹ اورضلعی حکومت کی ہدایت پراسموگ سے بچاؤ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیلئے سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف چھ اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کے عملے نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جُرمانے بھی کیے سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے اسموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
سوات سے صحافی گرفتار،نگران وزیر اطلاعات کا نوٹس
دوسری جانب سی ٹی او لاہورنے غیر قانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے،سی ٹی او لاہور کے حکم پر غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اسٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہےلاری اڈا، شاہدرہ، بتی چوک، بند روڈ، نیازی اڈا، ٹھوکر پر قائم ناجائز بس و ویگن اسٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-
سی ٹی او لاہور کی جانب سے مصروف اور اہم شاہراہوں پر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا پارکنگ اسٹینڈز کا اجازت نامہ، پارکنگ لین کو خصوصی چیک کرنے کرنے کی ہدایت کی گئی کہا گیا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور مقررہ لین سے تجاوز کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے، منظور شدہ بس اسٹینڈز کےخلاف کہیں بس، ویگن کھڑی کرنے کی اجازت نہ دیں-
ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے سرکل افسران کو ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی بھی ہدایت کی کہا کہ غیر قانونی اڈوں، ویگن اسٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،ٹریفک بہاو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہر میں روڈ سائیڈ پر پارکنگ، ناجائز اڈے قائم کرنے کی بھی ہرگز اجازت نہیں، رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران وارننگ کے باوجود خلاف ورزی پر 814 مقدمات درج کروائے گئے، ٹریفک بہاؤ میں خلل کی بڑی وجہ غیر قانونی بس و پارکنگ اسٹینڈز ہیں-