ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنواز مغل) قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ، 11مخالفین نے کلاشنکوفوں و دیگر اسلحہ ن سے ڈیرہ بنوں روڈ نزد غائبہ جات وانڈا بو میں گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک بچی اور خاتون سمیت 3افراد کو قتل کردیاجبکہ بچوں سمیت4افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، یارک پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 11افراد کیخلاف درج کرلیا
تھانہ یارک میں 29سالہ محمد بلال قریشی ولد محمد اقبال شاہ سکنہ وانڈا کالی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں بمعہ رشتہ داران و بھائی بسواری دو موٹر کاروں میں ڈیرہ سے گھر کی طرف روانہ تھے جب ہم ڈیرہ بنوں روڈ غائبہ جات وانڈا بو کے قریب پہنچے تو ہمارے مخالفین سبز علی ولد اکرم ، خالق داد ولد دلاور ،سرور ولد مومن ، امیر عباس ولد غلام قادر ،نادر ولد بہادر ، شوکت ولد نعمت اللہ ، میر باز ولد اکبر ، نعمت اللہ ولد عبداللہ جان ، جواد ولد نذیر ، فخر الدین ولد رستم اور سراج ولد میر باز اقوام بابو خیل سکنائے چنڈہ پہلے سے موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے اسلحہ سے صلاح الدین کی گاڑی نمبرADP242پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،
فائرنگ سے 32سالہ میرا سالہ صلاح الدین ولد غلام رسول ، 29سالہ میری بیوی ثمرین بی بی ، تین سالہ حیا نور دختر سمیع اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 27سالہ رافیع بی بی زوجہ صلاح الدین ، میرا ایک سالہ بیٹا محمد یوسف اور 2سالہ حرا نو ردختر رمضان قریشی سکنائے وانڈا کالی ، 44سالہ نسرین بی بی ذوجہ خان محمد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ریسکیو1122کی ایمبولنسز کے ذریعے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر د یا گیا۔ ہماری مخالفین سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔