6/7 اپریل 2025 کی رات کو تکوارہ، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن کیا گیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، نو خوارج بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خوارجی ٹولے کے رہنما شیرین کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔خوارجی ٹولے کے رہنما شیرین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب انتہائی مطلوب تھا۔ وہ نہ صرف بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھا بلکہ 20 مارچ 2025 کو شہید کیپٹن حسنین اختر کے شہادت میں بھی اس کا ہاتھ تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے آپریشن نے اس بربریت کا بدلہ لے لیا ہے اور اس کے اہم ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر دہشت گردی کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔اس وقت علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔