ڈی آئی خان:علی امین خان گنڈہ پور کو عدالت کے حکم پر رہا نہ کرنے پرحلیم عادل شیخ کی شدید مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کو عدالت کے احکامات کے باوجود رہا نہ کرنے پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی جانب سے شدید مذمت ،سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو جھوٹے کیسز میں سندھ لاکر شکارپور کے جھوٹے کیس میں ریلیزآڈرپر سکھرپہنچایا گیا تھا ۔عدالت سے مٹھی کے جھوٹے کیس میں بھی ٹرانزسٹ بیل مل گئی ہے اور ہمارے وکلاء دونوں آڈرز لے کر سکھرسنٹرل جیل پہنچے لیکن سردارعلی امین خان گنڈہ پورکورہا نہیں کیا گیا۔قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سکھر جیل حکام نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر پرسردارعلی امین گنڈہ پور کو رہا نہیں کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو غیر قانونی طور پر قید رکھا نہیں جاسکتا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور کوغیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت کسی کے جان سے نہ کھیلے۔انہوں نے گفتگومیں کہاکہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی زندگی کو خطرہ ہے اور پکے کے ڈاکو اغوا کر کے کچے کے ڈاکوئوں کے حوالے کر سکتے ہیں۔قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاکہ جیل حکام نے سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو رہانہ کرکے توہین عدالت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زرداری مافیا کی سندھ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا بعد میں برداشت کر سکے۔انہوں نے کہاہمیں خدشہ ہے کہ کہیں علی امین گنڈاپور کو مسنگ پرسن نہ بنادیا جائے۔انہوں نے کہاکہ عدالت سے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکی رہائی کے آڈر مل چکے ہیں لہٰذافوری طور پرسردار علی امین گنڈہ پور کو رہا کیا کیا جائے۔

Leave a reply