ڈیرہ اسماعیل خان ،مطلوب دہشت گرد کمانڈر ندیم عرف جنتی تحصیل کلاچی کے علاقے لونی موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ندیم گزشتہ دس برسوں سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا اور کلاچی، درابن کلاں اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ شدت پسندی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سے متعلق متعدد مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محفوظ بنا لیا اور کسی بھی باقی ماندہ عسکریت پسند کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اس کی دہشت گرد سرگرمیوں میں مکمل شمولیت کا اندازہ لگانے اور اس کے ساتھیوں کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے جبارخیل میں سیکیورٹی فورسز نے موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند موقع پر ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے۔

Shares: