ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنواز مغل)انڈس ہائی وے رمک سے ماہڑہ کے درمیان سڑک کی تعمیر کا م سست روی کا شکار، ٹھیکیدار سڑک کے بیچ میں روڑہ ڈال کر غائب، گنے کی ٹرالیوں کے رش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم، گھنٹوں روڈ بندش سے مقامی افراد اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، قریشی موڑ سے ابھایا پل اور انڈس ہائی وے لنک روڈ مفتی محمود چوک کی حالت بھی ناگفتہ بہ، رش کے دوران ٹریفک کی بندش میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس غائب ،ہلیان علاقہ کے مطابق تقریبا 4ماہ قبل انڈس ہائیوے رمک سے ماہڑہ کے درمیان سڑک کی تعمیر کے کا م کا آغاز کیا گیا تاہم کام کی سست روی عوام کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔ ٹھیکیدار سڑک کے درمیان میں روڑہ ڈال کر بھول گیا ہے۔ کرشنگ سیزن کے دوران مصروف ترین بین الاضلاعی شاہرہ پر گنے سے لدی اوور لوڈ ٹرالیوں کے رات دن کئی کئی گھنٹے روڈ بند رہنا معمول بن گیا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق قریشی موڑ سے ابھایا پل اور انڈس ہائی وے لنک روڈ مفتی محمود چوک کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔ تینوں ک روڈز پر بیک وقت کام کے آغاز نے عوام اور مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گئے ہیں۔مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی عوامی مشکلات پر اپنی آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے این ایچ اے حکام، کمشنرعامرآفاق اور ڈپٹی کمشنرقیصرخان اور پولیس حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور عوام کو فوری ریلیف فراہمی کے مطالبہ سمیت سڑک کی تعمیر میں سست رووی کا نوٹس لے کر ٹھیکیدار کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: