ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی واقعات کا رحمان ملک نے لیا نوٹس

0
73

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کے پی حکومت سے ڈی آئی خان میں گزشتہ 6ماہ میں دہشت گردی واقعات کی تفصیلات طلب کی ہیں، رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہوم سیکریٹری اور آئی جی پولیس دہشت گردی واقعات پر کمیٹی کو رپورٹ اور بریفنگ دیں .

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 6ماہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں ،فائرنگ اور دھماکےمیں پولیس اہلکاروں و شہریوں کی شہادتوں پر نہایت افسوس ہے،رواں سال ڈی آئی خان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے .

رحمان ملک نے مزید کہا کہ دہشت گردی واقعات میں اضافے کی وجوہات سیکورٹی میں کوتاہی ہو سکتی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردوں کےلیےآسان ٹارگٹ بن چکا ہے،حکومت ڈی آئی خان میں دہشت گردتنظیموں کی معلومات فراہم کرے،

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز قبل خود کش دھماکا ہوا ہے جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں، خود کش حملہ ڈی آئی خان کی مقامی ہسپتال میں ہوا تھا،مبینہ طور پر ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے باعث تین افراد شہید جبکہ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے

Leave a reply