ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)مختلف میڈیا پراورعوامی شکایات کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشدکے آفس میں طلبی ، بروقت رسپانس نہ کرنے اورعوام کوایمرجنسی کی صورت میں طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر ڈی سی ڈیرہ کی ڈی ای او ریسکیو1122کو سرزنش ، انسانی جان کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے آئندہ فرائض میں کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122اویس بابر کی غفلت اوربے حسی سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی زندگیاں دائوپر لگ گئیں ۔ اس حوالے سے مختلف میڈیا پرنشاندہی پرعوام میں کافی بے چینی پائی جارہی تھی جس کے باعث ڈپٹی کمشنر ڈیرہ آفس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد نے ڈی ای اوریسکیو1122سے جواب طلبی کی۔ انہوں نے واضح احکامات دیتے ہوئے ڈی ای اوریسکیو1122کو فرائض منصبی احسن اندازمیں سرانجام دینے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے واضح کیاکہ آئندہ کسی قسم کی کوئی غفلت یالاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ انسانی جان بچانا ایک عظیم فریضہ ہے ۔ ریسکیو1122سے عوام نے کافی امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں مگرچند کالی بھیڑیں اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Shares:







