باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)یارانے اورمحبتیں عوام ذلیل وخوار،سیاسی بنیادوں پرتعیناتی اور پشت پناہی کی وجہ سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تعینات ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یارنے اقرباء پروری کے ریکارڈتوڑڈالے ، نااہل ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی سے یوٹیلیٹی سٹورزپر اشیائے ضروریہ کا کوٹہ انتہائی کم کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے عوام گھنٹوں قطاروں میں دھکے کھانے کے باوجود خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی اورمختلف طبقہ فکر کے عوام کاڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار کے خلاف نوٹس لے کر ضلع بدرکرنے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نااہل اورکرپٹ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی سیاسی پشت پناہی کی بدولت تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس کی نااہلی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورزپراشیائے ضروریہ کا کوٹہ انتہائی کم کردیاگیا ہے۔عوام کویوٹیلیٹی سٹوروں پر گھی آٹاچینی دالیں ودیگراشیائے ضروریہ ملنامحال ہوگیاہے ۔ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار نے یوٹیلیٹی سامان میں بندربانٹ شروع کررکھی ہے اوراپنوں کو نوازنے کاسلسلہ جاری کیاہوا ہے جبکہ عوام کئی کئی گھنٹے ذلیل وخوارہوکر خالی ہاتھ گھروں کولوٹ جاتے ہیں۔ نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی بدولت یوٹیلیٹی عملہ گھروں میں بیٹھ کرتنخواہیں وصول کر رہاہے جبکہ عوام سے بدتمیزیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورزعملہ عوام سے انتہائی بدسلوکی سے پیش آتاہے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن طاہر یار کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کرنے اوراسے ضلع بدرکرکے ایماندارفرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں