ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات‘ مزاحمت پر ایک شخص قتل‘ ڈاکو 30ہزار نقد لوٹ کر لے گئے
تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مشن موڑ کے قریب اور تبلیغی مرکز سے ملحقہ الحافظ بیکری پر رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر لکی مروت کے گاﺅں شاہ حسن خیل کے ناظم عبدالمالک کے کزن دل جان مروت کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ،ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے عن قریب ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا جائے گا اسی طرح تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بھی ڈکیتی کی واردات جاتے ہوئے ڈاکو رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ مقتول دل جان مروت کا چار ماہ پہلے سمیع اللہ نامی جوان بیٹا روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

Shares: