ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنوازمغل)ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی کا بطور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز ڈیرہ آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے آر پی او کا پرتپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔آر پی او ڈیرہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پولیس لائنز ڈیرہ میں پودا بھی لگایا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے پولیس لائنز،ڈی آر سی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا از خود جائزہ لیتے ہوئیعمارتوں کی اندرونی و بیرونی حصوں کی صفائی و ستھرائی اور دیکھ بھال کے حوالے سے پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام اور ملکی بقا و سلامتی کو انہیں شہداء کی قربانیوں کا مرہون منت قرار دیا۔ ڈیرہ پولیس اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی۔انہوںنے کہاکہ بدعنوانی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں