ڈی آئی خان: سیلاب سے متاثرہ سکول بحال نہ ہوسکے ،مختلف تھانوں کے ڈی ایس پیز کے تبادلے،جرائم کے کئی واقعات

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار)پروا سرکل کے سیلاب سے متاثرہ اسکولز حکومتی توجہ کے منتظر،حالیہ سیلاب سے پروا سرکل کے متعدد گورنمنٹ پرائمری و مڈل اسکولز بری طرح متاثر،کریک کمرے اور اسکولز کی دیواریں کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،حالیہ سیلاب سے جہاں تحصیل پروا کے درجنوں دیہاتوں کو شدید نقصان پہنچا تو وہیں دوسری طرف تحصیل پروا کے کئی گورنمنٹ پرائمری و مڈل اسکولز بھی بری متاثر ہوئے ہیں،تحصیل پروا کے دیہاتوں میں موجود پرائمری و مڈل اسکولز کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہو چکا ہے متعدد سکولوں کے کمرے،واش رومز اور دیواریں کریک ہو چکی ہیں جو کہ کسی بھی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ سیلاب سے متاثرہ ان سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور اساتذہ ان کریک کمروں اور برامدوں میں بیٹھ کر بچوں کو پڑھانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ دوسری جانب اعلی حکام کی طرف سے تاحال غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور سیلاب سے متاثرہ گورنمنٹ پرائمری و مڈل اسکولز کی تعیمر نو کی طرف تاحال کوئی پیش رفت ممکن نہیں ہو سکی اگرچہ ان سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہیں مگر سکولوں کی فوری تعمیر نو بھی انتہائی ضروری ہے اس لیے صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ تحصیل پروا کے گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکولوں کی تعمیر نو کے لیے فوری خصوصی گرانٹ ریلیز کرے تاکہ سیلاب سے متاثرہ ان سکولوں کی مرمت کرکے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے۔
ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف تھانوں کے ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق آصف محمودڈی ایس پی کلاچی،فضل سبحان ڈی ایس پی لدھاجبکہ عمران کنڈی ڈی ایس پی لیگل تعینات کردیے گئے ہیں۔
تھانہ کینٹ کی حدود نیشنل کلب نزدخانہ اذان تیمورمروت نامعلوم شخص کی نعش برآمد، ایس ایچ او کینٹ اورپی اے ایس آئی زاہد نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردی۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود نیشنل کلب نزدخانہ اذان تیمورمروت نامعلوم شخص کی نعش برآمدکی موجودگی پر ایس ایچ او کینٹ اورپی اے ایس آئی زاہد نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردی ہے
تھانہ پنیالہ کی حدود میں قتل کی پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل،اے ایس آئی کیسب خان نے موقع پرپہنچ کر نعش کوتحویل میں لے کرنامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،مقتول کی نعش کوٹائپ ڈی ہسپتال پنیالہ منتقل کردیاگیا،تھانہ پنیالہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

Comments are closed.