معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست عدالت نے منظور کرلی ہے۔

ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف غیر قانونی آن لائن جوا ایپلی کیشنز کے فروغ کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے اور گرفتاری کے بعد سے وہ ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 28 اگست کو ان کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے یکم ستمبر تک 4 روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا۔ این سی سی آئی اے نے اس موقع پر دوبارہ ریمانڈ میں اضافہ کی درخواست دی تھی۔

تاہم ڈکی بھائی کے وکیل چوہدری عثمان علی نے 30 اگست کو سیشن کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا اور پیر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

کویتی سفارتکار کی شکایت پر ایف بی آر کو ٹیکس واپسی کا حکم

پنجاب سیلاب متاثرین کے لیے مفت کالنگ سہولت میں توسیع

ملتان میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، واسا کی رین ایمرجنسی نافذ

ٹرمپ کا ٹک ٹاک پابندی کی ڈیڈ لائن میں چوتھی بار توسیع کا عندیہ

Shares: