معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے مینجر سبحان شریف کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جہاں ملزم سبحان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سبحان شریف کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرچکی ہے۔

ڈکی بھائی کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الیکٹرانک جعلسازی (دفعہ 13)، الیکٹرانک فراڈ (دفعہ 14)، اسپیم (دفعہ 25) اور اسپوفنگ (دفعہ 26) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

جیل میں ہنگامہ آرائی، جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک، قیدی فرار

سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر ہنگامہ، ٹرمپ کے اعلان پر بھارتی مسافر پرواز سے اتر گئے

Shares: