لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید دو دن کے لیے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع (این سی سی آئی اے) کے حوالے کردیا۔
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی۔ انہیں 17 اگست کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے بعد سے وہ ریمانڈ پر ہیں۔ان کا چار روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد یکم ستمبر کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مزید دو دن کے ریمانڈ کی منظوری دی گئی۔ ان کے خلاف مقدمہ این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں سیکشن 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، سیکشن 14 (الیکٹرانک فراڈ)، سیکشن 25 (اسپیم) اور سیکشن 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی لگائی گئی ہیں۔بار بار ریمانڈ دیے جانے کے معاملے پر ڈکی بھائی نے لاہور کی سیشن کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔دوسری جانب اسی کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 15 ستمبر تک قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع مل گئی ہے۔ سیشن کورٹ نے این سی سی آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور آئندہ سماعت پر تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔عروب جتوئی نے گرفتاری کے خدشے کے باعث تفتیشی نوٹس موصول ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کیا تھا۔
اہم عہدوں پر کرپشن، وزراعظم آفس کے احتیارات کا ناجائز استعمال
آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید، 404 زخمی
افغانستان زلزلہ، اسحاق ڈار کاافغان وزیر خارجہ سےرابطہ،تعاون کی پیشکش