جوئے کی ایپلی کیشن کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے کیس میں عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا، جبکہ ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے چالان جمع کرادیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی 20 اگست سے این سی سی آئی کی تحویل میں ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ عروب جتوئی قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے انہیں آئندہ ماہ نومبر کے آغاز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عروب جتوئی کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 نومبر 2025 تک ملتوی کر دی۔ این سی سی آئی اے نے دیگر ملزمان کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔چالان میں ڈکی بھائی، ان کی بیوی عروب جتوئی اور ان کے منیجر سبحان کو مرکزی ملزمان نامزد کیا گیا ہے، جبکہ یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران آن لائن جوئے کی تشہیر میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، اور تحقیقات میں ان کے دو بینک اکاؤنٹس میں 21 کروڑ روپے کی رقم کا انکشاف ہوا۔چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عروب جتوئی بھی جوئے کی ایپ کی تشہیری سرگرمیوں میں شامل تھیں.
طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل








