گوجرانوالہ: قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے چرس اور ناجائز پسٹل برآمد ملزم گرفتار
گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے منشیات فروش سے ایک کلو چرس اور ناجائز پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں متعدد گھرانوں کے نوجوانوں کی تباہی کا سبب بن چکے ہیں، ڈی ایس پی میاں عبدالجبار،ایس ایچ او عبدالرحمٰن ڈوگہ۔
تفصیل کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ عبدالرحمن ڈوگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر بہلاد پور میں منشیات فروش ذکاء اللہ ولد رحمت علی ساکن خالق پور سے 1200 گرام چرس اور ناجائز پسٹل 30 بور مع گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
‘ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار اور ایس ایچ او عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں متعدد گھرانوں کے نوجوانوں کی تباہی کا سبب بن چکے ہیں،یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں افسران کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ کس لیا ہے،منشیات فروشوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی