سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر پسرور کی حدوود الکڑے پھاٹک کے قریب مبینہ طور پر 32 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر جانبحق۔ پولیس مصروف تفتیش
تفصیلات کے مطابق پسرور  میں تھانہ صدر کی حدود الکڑے پھاٹک کے قریب ٹرین کی پٹری سے 32 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے
اطلاع کے بعد SHO تھانہ صدر پسرور فہد منصور پولیس نفری کے ساتھ اور ریسکیو 1122 پسرور کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے،
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عدیل سکنہ نارووال کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان سیالکوٹ میں سرجیکل کا کام کرتا تھا جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان ٹرین سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا ہے
پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے








