گوجر خان ،باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم) کمسن بچی کی جھولوں پر جانے اور والدہ کا دوپٹہ اوڑھے رکھنے کی معصوم خواہش گھر کی دہلیز سے چند قدم دور اسکی موت کا باعث بن گئی،اپنے ہی باپ کے رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے سے الجھ کرموقع پرجاں بحق،
بچی جنازہ کے بعد سپرد خاک،علاقہ بھرکی فضاسوگوار،یہ افسوسناک واقعہ ہاؤسنگ سکیم 2 گوجر خان میں پیش آیا جہاں کے رہائشی محنت کش رکشہ ڈرائیور سید فدا حسین شاہ کی انتہائی لاڈلی بچی پانچ سالہ سیدہ زینب فاطمہ نے موت سے ایک دن قبل جھولوں پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا،
والد نے اگلے روزجانے کاوعدہ کیااور حسب وعدہ اگلے ہی روز سر شام گھرپہنچااوراپنی بیوی، دونوں بیٹوں اور تینوں بیٹیوں کو رکشہ میں سوار کر کے نجی فیملی پارک کی طرف روانہ ہوا،گھر سے چند قدم دور بچی نے رکشہ سوار بہن بھائیوں کوشغلاََ آنکھیں بند کرنے کا کہا اور اسی اثنا میں اسکا دوپٹہ رکشہ کی چین میں پھنسااوروہ آناً فاناًالجھ کر رکشہ کی چین میں پھنس کر موقع پر جاں بحق ہو گئی