کراچی میں وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ پلان فروخت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا۔
باغی ٹی وی: کنزیومر کورٹ شرقی میں ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری عبد الجبار لغاری نے ڈاکٹر کے خلاف درخواست جمع کروائی فہمیدہ ساہیووال کے روبرو ڈائٹ پلان فروخت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس کے بعد ڈائٹ پلان فروخت کرنے والی ڈاکٹر ندا کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کروانا پڑا۔
آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا
کنزیومر کورٹ شرقی میں جمع کروائی درخواست کے متن کے مطابق ستمبر 2022 میں عبدالجبار لغاری نے والدہ کیلئے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا تھا، ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے بھی ادا کردی گئی تھی۔
درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کرنے کی گارنٹی دی تھی، تاہم ڈائٹ پلان سے والدہ کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی، شکایت کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی۔
درخواست پر فیصلہ آنےکے بعد ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری کے کیس میں ڈاکٹر ندا نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرادی۔








