سینیٹ اجلاس،یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے قرارداد منظور

senate

سینیٹ کا اجلاس پرائزائڈنگ افسر سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرصدرات مقرر وقت سے 12منٹ تاخیر کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہوا۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ جمہوریت میں زبان بندی کی جارہی ہے ۔ 5ماہ سے صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک لگائی جارہی ہے اور ہم ایڈجرمنٹ موشن جس کی وجہ سے ہم ایوان میں نہیں لاسکتے ہیں ۔وزارتِ خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ بیرون ملک سفارتی مشنز کی سفارت خانوں اور رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت پر پانچ سال میں 21لاکھ 90ہزار ڈالر خرچ ہورہے ہیں،وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے بتایا کہ مناسب نہیں لگتا کہ مہمان آئیں اور فرش ٹوٹا ہو، پوری کوشش ہے کہ کفایت شعاری ہو، 5 سال میں مرمت پر 22 لاکھ ڈالرز لگے جس کا مطلب ہے کہ سالانہ 4 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے، کسی مشن نے 2 ہزار ڈالرز اور کسی نے 3 ہزار ڈالرز خرچ کیے، ایس سی او کا بڑا ایونٹ آ رہا ہے، ممبران ممالک کے سربراہان آئیں گے، چینی وزیرِاعظم لی چیانگ بھی ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

ڈریپ نے مالی سال 2023-24 میں 72کروڑ 33لاکھ 73ہزار روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا۔ مگر اس عرصے کے دوران سی آر ایف استعمال کے معیار کے مطابق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔وزیر اعظم نزیر نے بتایا کہ یہ فنڈ لیپس نہیں ہوتا ہے ۔ہماری ریسرچ بہت کم ہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ڈریپ میں اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔کسی کو شکایت ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئی بی سی سی ایکوئیولنیس کا نظام ان لائن ہوگیا ہے ،انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کا ان لائن پورٹل کام نہیں کررہاہے بیرون ملک سے جو پڑھ کر آتے ہیں تو ان کو کہا جاتا ہے پہلے فزکس کا پرچے دیں پھر آپ کی ڈگری منظور کی جائے گی ۔وزیر قانون نے بتایا کہ این آر ای کے امتحان میں پاس کرنے کے نمبر 60نمبر ضروری ہے. سال میں 2 مرتبہ امتحان لیا جاتا ہے ۔وزارت صحت نے تحریر جواب میں بتایا کہ پمز میں 8ہزار مریض روزانہ آتے ہیں اوپی ڈی میں روزانہ 2 سے 3 ہزار مریضوں کے علاج کی صلاحیت ہے ۔ وزیر قانون نے بتایا تھا کہ جناح میڈیکل ٹاور تین سال میں مکمل ہوگا اور یہ ایچ 16میں بن رہاہے کل مالیت15 ارب روپے آئے گی اس سے پمز پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا ۔نرسز کی طرف سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پروفیشنل کام کے بجائے گھر بیٹھ جاتے ہیں اس حوالے سے کوئی قانون نہیں ہے ۔

بھنگ کے حوالے سے بل خزانہ کمیٹی کو بھیجنے پر کامل علی آغا کا اعتراض
سینیٹر کامل علی آغا نے کہاکہ کل بھنگ کے حوالے سے بل خزانہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا اس بل کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے پاس جانا چاہیے ۔اس ایوان میں فرمائشی پروگرام چلے گا ۔شبلی فراز نے کہاکہ کامل علی آغا ٹھیک بات کررہے ہیں پہلے لیڈ منسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تھی اب اس کی شکل خراب کردی گئی ہے اس کو لیٹ کرنے سے 2 ارب ڈالر نقصان ہو گیا ہے ۔اس کاروبار کو بہت زیادہ مس یوز کیا جاسکتا ہے اور موجودہ حکومت میں اس کا خطرہ اور بھی زیادہ ہے. وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ قائمہ کمیٹی دفاع غیرفعال ہے اس کی وجہ سے یہ بل قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز نے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر کہاکہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے ٹیسٹ ریٹس میں فرق ہے ۔ اسلام آباد کنٹینر سٹی بن گئی ہے۔ اسلام آباد کی آبادی 25لاکھ ہوگئی ہے اور ہسپتال دو ہی ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر بھی مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں و لیبارٹریز کو ریفر کرتے ہیں ۔ اس طرح ڈاکٹر کمیشن لیتا ہے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات لیتے ہیں تو سوزوکی اور دیگر کمپنی کی گاڑیوں کی قیمت ایک نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ اگر کسی صوبے نے ریٹس فکس کئے ہیں تو ہمیں بتایا جائے میرے خیال میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہے ۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی میں بھیج دیں تاکہ اس کاطریقہ کار طے کرلے جائے معاملے کو متقلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔کامل علی آغا نے بھنگ کے حوالے سے بل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بجائے خزانہ کو بھیجنے پر ایوان سے واک آوٹ کیا ۔

عوامی اجتماعات میں شریک ہونے والوں پر تین سے دس سال سزا کا بل ،شبلی فراز برس پڑے
قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان میں چوروں کو تحفظ دینے کےلیے قوانین بنائے جارہے ہیں جمہوریت صاف شفاف الیکشن سے آتی ہے ۔ ہماری حکومت ختم ہوئی تو سب سے پہلے الیکٹرانک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی بھارت میں بھی یہ مشین استعمال ہو رہی ہے اورکبھی الیکشن چوری کی شکایت وہاں سے نہیں آئی ۔عوام کے ووٹ سے جو آئے گے وہ عوام کے لیے قانون سازی کریں گے ۔ ووٹ کو ضائع کرنے کےلیے ووٹ ضائع کرنے کے لیے دو سٹمپ لگائے گئے ایک گھول ہے اور دوسری چکور ہے ۔ عوام کےپیسے لوٹ کر اداروں کو کرپٹ بنایا جارہاہے ۔ ایک گروہ عوام کے حقوق کو پامال کررہی ہے ۔ عوامی اجتماعات میں شریک ہونے والوں پر تین سے دس سال سزا کا بل پاس کیا ہے کیا جمہوری حکومت میں ایسا بل پاس ہوسکتا ہے. کیا اس قانون پر آپ فخر کریں گے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے ۔جمہوریت کی سپرٹ پر ضرب لگائی گئی ہے ۔ ہمیں نوش کے ناخن لینا چاہیے ۔ ایجنڈے سے صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک اب ختم کردیں شکریہ ۔

سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلوچستان میں آرمی کو سپیشل پاور دیئے جارہے ہیں سب اخبارات میں یہ خبر لگی ہے ۔بلوچستان کو سمجھیں اس طرح حالات مزید خراب ہوں گے ۔بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے ۔ اس مسئلہ نے بلوچستان میں آگ لگئی ہے ۔ تین ماہ تک اداروں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے یہ پولیس سٹیٹ بن گئی ہے ۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 25 اور 26 اگست کو جو واقع ہوا ہے اس کے بعد دو مزید واقعات ہوئے ہیں بلوچستان کے حوالے سے فورسز کو مزید اختیارات دے دیئے ہیں بلوچستان میں دن کو ٹرانسپورٹ چلے گی رات کو نہیں چلے گی ۔ ایپکس کمیٹی کی برکات ہیں ۔ڈرائیور رات کو سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بلوچستان کو قانون کے مطابق نو گو ایریا بنادیا گیا ہے ۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

سینٹ اجلاس، پی ٹی آئی ارکان کے ظالمو حساب دو کے نعرے
ظالمو حساب دو کے نعرے تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں نعرے لگانا شروع کردیں ۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ایوان کو چلائیں دکان نہ بنائیں ۔سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ آپ مائنڈ نہ کریں ایک بات کروں گا،سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ہمارے دور میں عمران خان کا حکم ہوتا تھا کہ 6ستمر کو ضلعی سطح پر ریلیاں نکالیں آج حکومت کوئی ریلی نہیں نکال رہی ہے ۔28مئی کو یوم تکبیر حکومت نے نہیں منائی،مگر تحریک انصاف مناتی تھی۔ امن وعامہ والا قانون لانے والے کل اس میں پھنسیں گے ۔

پی ایچ ڈی پروگرام میں بیرون ملک جا کر واپس نہ لوٹنے والے اسکالرز کی تفصیلات پیش
سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت تعلیم نے پی ایچ ڈی پروگرام میں بیرون ملک جا کر واپس نہ لوٹنے والے اسکالرز کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب سینیٹ میں پیش کر دیا،وزارت تعلیم کے مطابق 5 سال میں پی ایچ ڈی کرنے 3001 اسکالرز بیرونِ ملک گئے، جن میں سے 1126 نے بیرونِ ملک اپنی تعلیم مکمل کی، 1810 تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنے کے لیے بیرونِ ملک جانے والے 65 اسکالرز واپس نہیں آئے، فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 5 سال میں 185 اسکالرز تعلیم مکمل کر کے واپس وطن آئے، 144 اسکالرز بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کی تعلیم پر عمل پیرا ہیں جبکہ 34 اسکالرز واپس پاکستان نہیں آئے، نادہندہ اسکالرز سے 113.20 ملین ڈالرز لیے جا چکے، عدالتوں میں کیسز زیرِ التواء ہیں، ایچ ای سی کو فارن ایکسچینج کی کمی کا سامنا ہے، اس وجہ سے نئے داخلے مشکل ہیں، ایچ ای سی نئے اسکالرز کو بیرونِ ملک بھیجنے سے کترا رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل تعلیم مکمل کر کے پروفیشن جوائن کرنے والی خواتین کی تعداد بہت کم ہے، میڈیکل تعلیم کے بعد پروفیشن میں کم خواتین کا آنا بہت حساس مسئلہ ہے، کسی کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ پروفیشن کو جوائن کرے۔

6ستمر کے حوالے سے پنجو بیل نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور منظور کرلیا گیا . سینیٹر عرفان صدیقی نے بات کرنا شروع کی تو سیف اللہ ابڑو نے کورم۔کی نشاندہی کردی جس پر کورم۔مکمل نہیں تھا جس پر اجلاس پیرکو شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،آرمی چیف

یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف

Comments are closed.