چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےعلما و مشائخ سے خطاب میں دہشتگردی کیخلاف جس عزم کا اظہار کیاقوم اسکی تائید کرتی ہے، افغان علما کی جانب سے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں،افغان طالبان علماء کے بیان کی تائید کریں اور افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کو روکیں،

قاری یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمےاور ملک کے دفاع کے لئے جس عزم کا اظہار کیا پاکستان بھر کے علما کرام تائید کرتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علماء مشائخ کو ملکی دفاع کے لئے اعتماد میں لینا خوش آئند ہے،پاکستان بھر کے علما کرام کلمہ کے نام پرحاصل ملک پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشتگردی کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں،افغان طالبان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں بصورت دیگر پاکستان کی مسلح افواج قیام امن کے لئے جو بھی فیصلہ کریں گے مرکزی مسلم لیگ سمیت پاکستان کے علما کرام،قوم مکمل تائید و حمایت کرے گی ، برادر ملک افغانستان کے ایک ہزار سے زائد علما کی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی قرارداد خوش آئند ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان طالبان عملی طور پر ٹی ٹی پی کو روکیں اور ان کی پشت پناہی ختم کریں،پاکستان نے افغانستان کے لئے ہمیشہ برادر ملک کے طور پر حق ادا کیا تاہم افغانستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کی پشت پناہی اور پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کا رویہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے، اس ضمن میں پاکستان نے دوست ممالک کے ساتھ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کئے ،تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن افغانستان کی جانب سے ہٹ دھرمی دکھائی گئی،اب افغان علما کی جانب سے فتوے کے بعد افغان حکومت اسکی تائید کرے ،افغان طالبان کے زیر سایہ ٹی ٹی پی سرگرم ہے،افغان طالبان گارنٹی دیں کہ پاکستان میں بسنے والوں پر ایک بھی گولی افغانستان کی سرزمین سے نہیں چلے گی،

Shares: