پاکستان بھر میں آج یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
پاکستان میں یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں کی مساجد میں قرآن خوانی ہوئی،یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی،مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں، جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوئیں،صدر پاکستان، نگران وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور افواجِ پاکستان نے یومِ دفاع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، 6 ستمبر 1965 کی اس جنگ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، ایئر وائس مارشل شہریار ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی حاضری
شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاقو و چوبند دستے، کیڈٹس نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے، تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر رکھی،ایئر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا تھا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالنا ایئر فورس کے لیے اعزاز ہے،دشمن کو پیغام ہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،پاک فضائیہ کے دستوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا، پاک فضائیہ 1965ء کے دوران قوم کی امیدوں پر پوری اتری، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاک فضائیہ کے اہلکاروں کو جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے، پاکستان کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،مظلوم کشمیری اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، پوری قوم شہداء کی بہادری کو قابل احترام سمجھتی ہے، شہداء کے شکر گزار ہیں،علاوہ ازیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر بھی رکھی،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی گئی،مزارِ اقبال پر یوم دفاع کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی جی رینجرز پنجاب نے کور کمانڈر لاہور کا مزارِ اقبال پہنچنے پر استقبال کیا، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی، خوش حالی کے لیے دعا بھی کی،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔
دوسری جانب میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے میجر شبیر شریف کی قبر پر حاضری و سلامی پیش کی،میجر جنرل راؤ عمران نے میجر شبیر شریف کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی،اس موقع پر میجر شبیر شہید کی بہن نجمی کاظمی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں اپنے ملک پر فخر ہونا چاہیے، آزادی قربانی مانگتی ہے،دوسری جانب میجر شبیر شہید کے بیٹے تیمور شبیر نے کہا کہ اپنے والد میجر شبیر شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
یوم دفاع پاکستان،میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی پیش
یومِ دفاع کے موقع پر لاہور میں میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی پیش کی گئی،وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ، بشپ لاہور کامران ندیم اور دیگر نے قبر پر پھول رکھے،شہید کی قبر پر چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،مختلف مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں نے مل کر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر طلبہ نے ساز پر قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے،میجر سرمس رؤف نے جنوبی وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کیا،میجر سرمس رؤف نے 11 ستمبر 1987ء کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا،انہوں نے 13 ستمبر 2007ء کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے جامِ شہادت نوش کیا،میجر سرمس رؤف شہید کو عسکری اعزاز تمغۂ بسالت سے نوازا گیا،ان کی شہادت مسیحی برادری کی دفاعِ پاکستان کے لیے انمول خدمات کی عکاس ہے۔
یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جی ایچ کیو میں ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی،مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے،تقریب سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب بھی کریں گے۔
مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر مملکت
6 ستمبر کےحوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دن ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کشمیری عوام کی حالت زار کا ازالہ کر کے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن ہے۔
1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کو فخر کے ساتھ یاد کر رہے ہیں، سروسز چیفس کا یوم دفاع پاکستان پرپیغام
پاکستان کے 59 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم 1965 کی جنگ کی فاتحانہ وراثت کو فخر کے ساتھ یاد کررہے ہیں، جو قوم کے ناقابل تسخیر عزم اور غیرمتزلزل جذبے کی مثال ہے، یہ دن مادر وطن کا بہادری سے دفاع کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانی اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا کہ 59 سال قبل افواج پاکستان نے فیصلہ کن طور پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور ایک تاریخی فتح حاصل کی جو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے لکھی جائے گی 1965 کی جنگ امید کی کرن تھی، جس نے مصیبت کے وقت قوم کی لچک اور عزم کی مثال دیکھی، افواج تمام خطرات اور چیلنجوں سے ملک کے دفاع کے لیے عزم کا اعادہ کرتی ہے، تمام شہداء اور ویٹرنز کے اہل خانہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی قربانیوں کو ہمت کے ساتھ برداشت کیا،یوم دفاع کے موقع پر شہداء اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں شہدا کی قربانیاں مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔
کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج
فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف
پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف
قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف
مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف
ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے،یوم دفاع پاکستان پر اقلیتی برادری کا پیغام
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اقلیتی برادری نے بھی پیغام جاری کیا ہے،اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو ہماری فوج کے غیور سپاہیوں نے دشمن کو شکست دی،پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری بھی افواج پاکستان پر فخر کرتی ہے،اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے،ہمارے عقیدے الگ ہیں لیکن پرچم ایک ہے، ہماری زبانیں مختلف ہیں لیکن وطن ایک ہے،ہماری ثقافتیں الگ پر پاکستان سے رشتہ ایک ہے،ہماری شان ایک ہے، ہمارا پاکستان ایک ہے، ہماری عبادت گاہوں کی حرمت بچانے والے ہمارے سپاہی ہیں، اس دیس کی حفاظت کے لیے جان وار دینے والے ہمارے غازی ہیں،
مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 6ستمبریوم دفاع پاکستان کی قومی جرات و بہادری کا لازوال استعارہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ دشمن ملک کی افواج نے 6 ستمبر کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے جرات و بہادری کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے۔ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی و حفاظت کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کےلئے مخالفت کے با وجود شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو نیو کلیئر پاور بنانے کی بنیاد رکھی ۔آج شہید ذولفقار علی بھٹو کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے دفاعی قوت کو مزید بہتر بنایا ہے تاکہ دشمن کو بھرپور جواب دیاجا سکے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے شہید قائدعوام کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان اور عوام نے بیشمار جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں ۔ہم سب کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کیااور دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے نوجوان سپوتوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کے دن اپنے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔یوم دفاع پاکستان کا منایا جانا دراصل دشمن قوتوں کیلئے اس پیغام کا اعادہ ہے کہ افواج پاکستان اور قوم نے1965 اور 1971 کی جنگ اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جس عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے اور یہ کہ آئندہ بھی اپنے مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ۔ہم سب مل کر قومی مسائل اور درپیش چیلینجوں کا مقابلہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر سر انجام دیں گے۔آئیے مل کر محنت اور لگن سے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا اپنا کردار اداکریں۔ایک دفعہ پھر ہم اپنی افواج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں.
یوم دفاع پاکستان، بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
یوم دفاع پر بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کی اور خصوصی دعائیں کیں، جہاں بلوچستان کے بہادر بلوچوں اور پشتونوں نے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں وہیں کئی شہری، عورتیں اور بچے بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے،آج انہی قربانیوں کے باعث ہم امن و امان اور سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں۔شہید صفی اللہ با دینی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 2009 میں سوات میں دہشتگردوں سے لڑتا شہید ہوا بہادر فوج اور عوام نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،شہداء لواحقین پشین بم دھماکے والوں نے کہا کہ پشین بم دھماکے میں میری بھابھی اور بھتیجی شہید ہوئےانکی مسکراہٹیں اور اچھے کام آج بھی ہمیں یاد ہیں،شہید پولیس کانسٹیبل محمد نسیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہادت پائی ہمیں اسکی شہادت پر فخر ہے
اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم آپ کو شکست نہیں دے سکتی،احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع زمینی اور فضائی حدود پر ناقابلِ تسخیر ہے،6 ستمبر کا سبق ہے کہ اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم آپ کو شکست نہیں دے سکتی، 6 ستمبر کو پاک فضائیہ نے دشمن سے عددی لحاظ سے کم ہو کر بھی ملکی دفاع پر آنچ نہ آنے دی۔
پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے، ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔6 ستمبر 1965ء کو دشمن کا اچانک حملہ اُسکے لیے ندامت کا سبب بنا،محمد محمود عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 جنگی جہاز تباہ کردیے، ہم ایک زندہ قوم ہیں؛ اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں،
قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے، شرجیل میمن
یوم دفاع کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج اور شہداء کی جرات، بہادری اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 6ستمبر ہمارے قومی اتحاد کا دن ہے، قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ اکٹھا ہونا چاہیے، 6ستمبر محض ایک تاریخ نہیں، جارحیت کے مقابلے، قومی اتحاد اور غیر متزلزل جذبے کے دن کا نام ہے، آج کے دن ہماری افواج دشمن کے عزائم کے خلاف اٹوٹ دیوار بن کر کھڑے تھے، ہمارے شہداء نہ صرف سرحدوں کی حفاظت بلکہ قومی خودمختاری اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے جانیں قربان کیں، شہداء کی قربانیاں موجودہ اور آنے والی نسلوں کو حب الوطنی اور اتحاد کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں، شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں، شہداء کے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری فورسز بشمول پاک فوج، بحریہ، فضائیہ، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قوم کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے قربانیاں لازوال ہیں، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے وفد کی میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل اور پاک آرمی لورز موومنٹ کے وفد نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار شریف پر حاضری دی اور شہداء حق شہداء افواج پاکستان کیلئے پاکستان کی سربلندی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل جان ایم رمضان نے کہا کہ ہم 6 ستمبر کے شہداء اور افواج پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے ہمارا ملک پاکستان روشن ھے عوام کو قوم بن کر افواج پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے اور کسی بھی ففتھ جنریشن وار کا اپنی افواج کے خلاف حصہ نہیں بننا چاہیے ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے صدر رانا شہزادہ الطاف نے کہا کہ ہم شہداء کی لازوال قربانیوں کی داستان کو بیان نہیں کرسکتے ہر شہید نے اپنے خون سے اک داستاں رقم کی ھے ہم افواج پاکستان کے شہداء و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ہم ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔چیف آرگنائزر پی یو جے آفیشل شیخ محمد یونس نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دینے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی افواج کا ساتھ دیا اور تمام سوشل میڈیا نیٹ ورک و سیاسی حلقوں میں افواج پاکستان کے ڈیفینڈر کے طور پر زندگی گزاری ہمیں ہر طرح اپنی جان و مال کی پرواہ کئے بغیر اپنی افواج کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ دشمن شکست زدہ ہو کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا نہ کرسکے ۔اس موقع پر سینئرز جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے آفیشل محمد عارف خان ممبر گورننگ باڈی ملک قدیر سینئر ممبر عامر حیات اور شہباز علی کے علاوہ پی یو جے آفیشل کے ممبرز نےولی بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کے شہداء اور سربلندی پاکستان کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔
جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔6 ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے، ایٹمی دھماکے کرنے والےمحمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں۔ عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ قوم افواج پاکستان ،یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
یومِ دفاع و شہدا کے موقع بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام،شہداء کے خاندانوں کا عزم اور حب الوطنی قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے،بلوچستان کے بہادر بیٹوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اسی جذبے کی مثال دیتے ہوئے لوگ ہمیشہ میجر جمال شیران شہید کے والد اور صوبیدار عبدالمجید شہید کی بیٹی کی وطن سے محبت کو سراہتے ہیں،یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوان وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملک کے دفاع کے لیے پرعزم کھڑے ہیں، یہ بہادر سپاہی دن رات محنت اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو امن فراہم کیا جا سکے،جوانوں کی قربانیاں اور عزم ثابت کرتے ہیں کہ وہ ہر حالت میں وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیں،ان جوانوں کا جذبہ اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے،
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے بحریہ قبرستان میں شہدا کے مزار پر حاضری دی،وفاقی وزیر قیصراحمدشیخ نے شہدا کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی.پاک بحریہ کے دستے نے سلامی پیش کی. اور کہا کہ چھ ستمبر کے دن ہماری بہادر افواج نے دلیری سےدشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا.شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے. پاکستانی عوام اور حکومت ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں