ڈیرہ اسماعیل خان: گرمی میں پنشن کے حصول نے بوڑھے ریٹائرڈ ملازمین کی سانسیں اکھاڑ دیں

ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی( احمد نواز مغل نامہ نگار)پنشن کے حصول کے لئے آنے والے ملازمین خوار ہونے لگے ،سخت گرمی اور حبس کے موسم میں گرمی کے تڑکے نے بزرگ پنشنر کی سانسیں اکھاڑ دیں،سیکورٹی گارڈز کا رویہ بھی سخت ،تفصیلات کے مطابق سخت گرمی اور حبس کے موسم میں شہر کے مختلف بینکوں میں پنشن کے حصول کے لئے آنے والے ملازمین سخت پریشان ہیں ،بینکوں کی سیکورٹی گارڈ کا عملہ بھی انتہائی سختی سے پیش آنے لگاہے جبکہ ایس او پیز کی بھی سرعام خلاف ورزی ہونے لگی ہے ، پنشن دینے والے حبیب بینک مین برانچ سمیت دیگر بینکوں کے سامنے اتنا رش ہوتاہے کہ گرمی میں کئی بزرگ بیمار ہوچکے ہیں ،بزرگ پنشنرز نے ڈی پی اوڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پنشن دینے والے بینکوں کو پابند کریں کہ وہ پنشنرز کے ویٹنگ کے لئے معقول سائے کا انتظام اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کا اہتمام کریں ،جبکہ بینک کے عملہ اور گارڈز کے رویہ کو بھی درست کروایا جائے
ڈیرہ اسماعیل خان کی مزید خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان – سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی ملی بھگت ،غیر قانونی طور پر کھلے پیٹرول کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ،ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر کھلے پیٹرول کی فروخت کاسلسلہ عروج پر ،شہری علاقوں میں کھلے عام پیٹرول کی فروخت کسی ناقابل تلافی سانحہ کا سبب بن سکتی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے افسران واہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے دن بدن غیر قانونی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ہونے لگا ،تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کرنے کا سلسلہ دن بدن عروج پکڑنے لگا ،شہروں میں موجود پیٹرول پمپس کے مالکان نے 5/10 روپے اضافی وصول کرکے مضافاتی علاقوں میں پیٹرول فروخت کرنے کی ایجنسیاں قائم کررکھی ہیں جنہیں مبینہ طورپر سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران واہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے ،مضافاتی علاقوں میں قائم غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان من مانے نرخ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ کم مقدار میں پیٹرول فروخت کرکے سادہ لوح دیہاتیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی نااہلی ،شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،گندگی کے ڈھیر مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ،تجارتی و رہائشی علاقوں میں ڈرینج سٹم بھی ناکارہ ،شہری حلقوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاو¿ن، ایس او پیز ،کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے دوران ڈیرہ میں انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوئے کے باوجود صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہیں بنائے جا جاسکے۔بلدیہ ڈیرہ اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نااہلی اور عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہر کے مختلف رہائشی و کاروباری ودیگر رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہونا شروع ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالیوں اورگڑوں کی بھی صفائی نہ ہونے پر ڈرینج کا گندہ پانی علاقہ مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ،شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایت کے باوجود شہر اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آرہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان – ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما ، نگینہ اور یاکٹ کو منظور شدہ اقسام قرار دیاگیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سبزیات کو موسم گرماکے دوران 8سی10روز کے وقفہ سے پانی لگانا چاہیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4سی5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان – تھانہ شہید نواب پولیس کی کاروائیاں،قتل کے مقدمہ کے02ملزمان گرفتار،آلہ قتل برآمد،مطلوب مجرم سمیت03عدالت سےBBAکراکر تھانہ میں پیش، ڈسٹرکٹ پولیس ا?فیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پرتھانہ شہید نواب خان پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپورسرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او کیڈٹ خانزادہ نے علاقہ میں بدوران سنیپ چیکنگ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان سیف اللہ ولد ا?یاز خان ،عارف اللہ ولد سیف اللہ اقوام نورخان خیل ساکنان رحمانی خیل کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور معہ فٹ میگزین جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ کے ملزمان عطا الرحمن ولد گل زمین ،مطلوب مجرم نجیب اللہ ولد غلام جان اقوام بدنی خیل ساکنان وانڈہ جمال اور شفیع اللہ ولد عنایت اللہ قوم جھنگ خیل سکنہ وانڈہ بڈھ پولیس کے اثرورسوخ پر عدالت سے بی بی اے کراکر تھانہ میں پیش ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان – تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں،07منشیات فروش گرفتار،1075گرام ا?ئس،205گرام ہیرو?ین برا?مد،ڈسٹرکٹ پولیس ا?فیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پرتھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے ملزمان عمرفاروق سکنہ راحت گارڈن سے110گرام آئس،اشفاق سکنہ بستی ترین ا?باد سے115گرام ہیروئن،احسان سکنہ محلہ نواز سے145گرام ا?ئس،نوید مسیح سکنہ منڈی ٹاﺅن بھکر سے75گرام ا?ئس،فیصل مسیح سکنہ منڈی ٹاﺅن بھکر سے90گرام ہیرﺅین ،ملزم عزیز اللہ سکنہ نواب کے قبضہ سے370گرام ا?ئس،ملزم جمشید ا?حمد سکنہ نواب کے قبضہ سے375گرام آئس برآمد کرکے تمام ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان – شدید بارشوں سے گاﺅں گرہ محبت کا پل پانی میں بہہ گیا ، جس سے گرہ محبت کا دوسرے علاقوں سے زمینی علاقہ منقطع ہوگیا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گومل زام ڈیم نالہ میں 14ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزررہاہے ، جس کی وجہ سے گنڈی عاشق اور کہاوڑ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کی وجہ سے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں سے گاﺅں گرہ محبت کا پل پانی میں بہہ گیا ، جس سے گرہ محبت کا دوسرے علاقوں سے زمینی علاقہ منقطع ہوگیا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گومل زام ڈیم نالہ میں 14ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزررہاہے ، جس کی وجہ سے گنڈی عاشق اور کہاوڑ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کی وجہ سے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان – پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس کے چپے چپے کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان میں امن قائم رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہم اپنی خدادا صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے ایام کو خوش اسلوبی سے انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بسنے والے تمام افراد سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments are closed.