باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈی آئی جی حیدرآباد پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں قائم اے ڈی پی میں شامل مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی پی حیدر آباد رینج سید پیر محمد شاہ کو ٹھٹہ آمد پر پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں ٹھٹہ پولیس کے چاک اور چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے پولیس ہیڈکوارٹر مکلی قائم اے ڈی پی میں شامل مال خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس کے علاوہ کرائم سین یونٹ (CSU) کا دورہ کیا اس کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر ہاسپیٹل کا دورہ کیا وہاں موجود ڈاکٹرز و اسٹاف سے معلومات حاصل کی بعد ازاں رسورس مینیجمینٹ سسٹم (RMS) کا جائزہ لیا وہاں موجود عملے سے معلومات حاصل کی اور رکارڈ مینٹین رکھنے اور صفائی ستھرائی رکھنے پر ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی جانب سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلاع میں پولیس بلڈنگس کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا دورہ کیا ہے، آج پولیس ہیڈکوارٹر مکلی میں زیر تعمیر مال خانے کی بلڈنگ سائٹ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بلڈنگس کے تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد رینج میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved