ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اہم پیشرفت ، وفاقی وزیر کی ویڈیو لنک کے ذریعے اہم ملاقات

0
49

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی قائم مقام سیکرٹری جنرل دیما الایحی (Deemah Alyahya) کی وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل اکنامی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مقاصد کے حصول کے لیئے مکمل تعاون کرے گا، ڈی سی او ممبر ممالک کے مابین ڈیجیٹل منتقلی حوالے سے تعاون بہت اہم ہے،

نوجوانوں خصوصا خواتین کو بااختیار بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے بانی ممبران میں بحرین، اردن، کویت، پاکستان اور سعودی عرب شامل ہیں۔

Comments are closed.