ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کا رین ایمرجنسی کے حوالے سے علاقے کا دورہ، دی اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے ویسٹ زون کا دورہ کیا
امروز ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان نے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارشوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے کے لیئے ویسٹ زون کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون بھی ہمراہ تھے۔
دورہ کے دوران ڈی آئی جی ویسٹ زون نے زون کے مختلف علاقوں ناگن چورنگی۔ کے ڈی اے چورنگی۔ گلبرگ چورنگی۔ کریم آباد۔ گلبرگ چورنگی۔ لیاقت آباد۔ انڈر پاسسز۔ سائٹ ایریا۔ پاک کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
کیپٹن (ر) عاصم خان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اس موقع پر افسران سے کہا کہ روڈ کو ٹریفک کے لیئے کلیئر رکھیں اور ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھیں اور چوراہوں پر ٹریفک جام نہ ہونے دیں۔ نیز شہری اداروں کے ساتھ مل کر چوراہوں۔ سڑکوں۔ اور دیگر جگہوں پر پانی نکاسی کے کام میں ان کی مدد کریں صفائی کے لیئے مشینری اور دیگر سامان کو متعلقہ جگہوں پر پہنچانے میں تعاون کریں۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر انڈر پاسسز کو کلیئر کرائیں اور اگر ان میں پانی جمع ہو تو ٹریفک کے لئے متبادل راستے کا بندوبست کریں۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ متعلقہ افسران ویسٹ زون میں بڑے نالوں گجر نالہ۔ اورنگی نالہ کے ساتھ رہنے والی آبادی کو بھی آگاہ کریں کہ بارشوں کے باعث نالے اوور فلو ہوسکتے ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوسکتا ہے لہذا وہ محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں اس سلسلے میں ڈی سی آفسسز سینٹرل اور ویسٹ سے رابطہ کرکے ان کے لیئے عارضی رہائش کا بندوبست کرائیں۔
بارش کے باعث بجلی کے تار ٹوٹنے کےواقعات بھی ہورہے ہیں جس سے انسانی جانوں کا نقصان ہوسکتا ہے اس لیئے کراچی الیکٹرک کے افسران سے رابطہ میں رہیں اور اگر کہیں تار وغیرہ ٹوٹ جائیں تو اس علاقہ کو سیکیور کرلیں اور کسی بھی فرد کو وہاں نہ جانے دیں اور کراچی الیکٹرک کے آپریشن بیس پر اطلاع کرکے اس جگہ کو کلیئر کرائیں۔