ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ذیشان خان کی رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نےافغان سرحد سے متصل اضلاع میں سمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ جانے کی انٹیلیجنس اداروں کی شکایات پر ایکشن لے لیا۔ا’ ایرانی تیل’ خشک میوہ جات اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ پربین الصوبائی روڈ سمیت خیبرپختونخوا کے افغان سرحد سے متصل اضلاع میں سمگلنگ کا صوبائی حکومت نےنوٹس لے لیا ہر قسم کی سمگلنگ کے متعلق کمشنرز سے 2 دن میں رپورٹ طلب کر لی گئی ،کمشنرز نے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس طلب کرلیا’تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی روڈ سمیت خیبر پختونخواہ کے افغانستان سے متصل اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے ایرانی تیل’ خشک میوہ جات اورنان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ کا دھندہ عروج پرپہنچ چکا ہے علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان سے بھی نان کسٹم پیڈ اشیاء اور خشک میوہ جات سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ سمگلنگ کے اس مکروہ دھندے میں ذرائع کے مطابق کسٹم حکام اور یگر اداروں کی ملی بھگت شامل ہے اور اسی سمگلنگ کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے مختلف مقامات پر ایرانی تیل وافر مقدار میں فروخت ہو رہا ہے جس سے بائیکس اور گاڑیاں ناکارہ ہو رہی ہیں ۔ سمگلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات پر صوبائی حکومت نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ہر قسم کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے دو دن کے اندر اندر صوبہ کے تمام کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جس پر تمام صوبائی کمشنرز نے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں