ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ مغل کوٹ پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں بھاری مقدارمیں چھپایا گیا اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوچ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ مغل کوٹ پولیس نے کوئٹہ سے آنیوالی مسافر کوچ نمبری P_5486 کو چیکنگ کی غرض سے روکا ،گاڑی کی چیکنگ کرنے پر سیٹوں کے نیچے نصب کئے گئے گیس سلنڈرز بمعہ ٹینکیاں جسے تھال نما چادر سے نہایت ہی مہارت سے چھپایا گیا تھا ۔

مغل کوٹ پولیس نے فوری طور پر تیز دھار آلہ (کلہاڑی)سے ٹینکیوں پر نصب چادر کو کاٹ کر چیک کیا تو دونوں ٹینکیوں میں سے 10عدد ترکش میڈ رائفل متفرق بور بمعہ 50 کارتوس برآمد ہوئے جس کے بعد پولیس نے گاڑی ڈرائیور قیصر خان ولد شیر زادہ مہمند سکنہ متنی ضلع پشاور کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Shares: