ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل)بیساکھی گراونڈ میں آٹے کی لائن میں کھڑا ظفرآباد کا وقاص نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،واضح رہے کہ گرمی کے موسم میں محکمہ فوڈ کی جانب سے آٹے کی تقسیم کے دوران بیساکھی گرائونڈ میں کسی قسم کے سایہ دارانتظامات وغیرہ کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ناخوشگوارواقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈحکام کی بے حسی کے باعث بیساکھی گراونڈ میں آٹے کی لائن میں کھڑا ظفرآباد کا وقاص نامی نوجوان سایہ دارانتظام نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔واضح رہے کہ گرمی کے موسم میں محکمہ فوڈ کی جانب سے آٹے کی تقسیم کے دوران بیساکھی گرائونڈ میں کسی قسم کے سایہ دارانتظامات وغیرہ کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ناخوشگوارواقعات رونماہورہے ہیں اورمفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والے جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی آڑہ کا رہائشی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا تھا۔ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے محکمہ فوڈحکام کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران گرمی سے بچائو کے مناسب انتظامات نہ کرنے پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے باز پرس کا مطالبہ کیاہے ۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








