ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنوازمغل)شہر بھرومضافات میںغیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکی بھرمار،عوام کو سبز باغ دکھاکر لوٹنے کا سلسلہ جاری ، کسی بھی رہائشی کالونی میں سہولیات ناپید ، ٹی ایم اے حکام کی ملی بھگت سے ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،نقشہ میں موجود سہولیات موجودنہیں ہوتی ہیں ، اکثروبیشتر کالونی مالکان سہولیات کاجھانسہ دے کر رفوچکر ہوجاتے ہیں اورعوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہوتاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اورمضافات میں آئے روز نئی کالونیاں منظرعام پر آرہی ہیں جہاں عوام کو سہولیات کاجھانسہ دے کر خریدنے پر راغب کیاجاتاہے مگرحقیقت اس کے برعکس ہے ۔کالونی مالکان کی جانب سے سہولیات کے نام پر بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیںمگرحقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔کسی بھی رہائشی کالونی یاسوسائٹیز میں سہولیات ناپیدہوتی ہیں ۔ڈسپنسری ، کھیل کا میدان ، مسجد ، پینے کا صاف پانی ،سڑکیں ، سکول،بجلی کانظام ودیگرسہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جبکہ ٹی ایم اے حکام کی ملی بھگت سے نقشہ منظورکرواکر عوام کولوٹاجارہاہے ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز مالکان کورہائشی کالونیوں میںسرکاری طورپر منظورسہولیات دینے کامطالبہ کیاہے تاکہ غیرقانونی کالونیوں کی بھرمار کی وجہ سے عوام سے لوٹ مار کاسلسلہ بندہوسکے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں