ڈی آئی خان : محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت,ناجائزمنافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل درابن کلاں میں کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے ، دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہواہے۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،درابن کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدقیصر سے اسسٹنٹ کمشنر درابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل درابن کلاں میںکہیں بھی سرکاری نرخنامہ نظرنہیں آتاہے اور کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے۔ دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورمصنوعی مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنردرابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اورجنگل کا قانون نافذہوگیاہے ۔تحصیل درابن کلاں کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدقیصر سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درابن کلاں اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے۔ درابن کلاںکے عوام نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ژوب کوئٹہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکریں گے جس کی تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Leave a reply