ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) محلہ سراج خیل پنیالہ میں پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک دستی بم ، 4میگزین کلاشنکوگ اور 35کارتوس برآمدکرلئے، نواب پولیس نے اشتہاری ملزم کے والد کی رپورٹ پر اس کے بیٹے کے قتل کامقدمہ نامعلوم ملزمام کیخلاف درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں بہرام ولد غلام محی الدین قوم منصور خیل سکنہ محلہ اتا خیل پنیالہ کے رہائشی نے قتل و اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بیٹے سلیمان کو کسی نے محلہ سراج خیل پنیالہ میں امیر اللہ شیخ نامی شخص کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ، میرے بیٹے کی کافی لوگوں کے ساتھ دشمنیاں چلی آرہی تھیں پولیس نے اس موقع پر ایک دستی بم ، چار میگزین کلاشنکوف اور 35کارتوس بھی کرلئے ، مقتول نواب پولیس کو ڈکیتی ، لڑائی ودیگر دفعات کے تحت 16جون 2023کے دو مقدمات میں اشتہاری مطلوب تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی مزید خبریں
ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیرہ ڈویژن میں انتظامی اور امن و امان کے مسائل کے حل میں تمام اداروں میں باہمی مثالی روابط رہے جو خوش آئند بات ہے ،سرکاری ملازمت میں تبدیلیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان میں تعیناتی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی عوام نے ہمیشہ پولیس کیساتھ تعاون کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوامی تعاون سے ڈیرہ اسماعیل خان میں آج امن قائم ہوا، ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،پولیس فورس نے ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا اور امن کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیں ۔ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک ، سابق سیکرٹری ڈی آر سی حاجی اللہ بخش سپل ، سابق صوبائی وزیر حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ ، محمد نواز محسود، قیوم حسام ، مقامی صحافی محمد ریحان ، تحصیل چیئرمین پہاڑ پور مخدوم الطاف حسین شاہ سمیت ڈیرہ ، ٹانک اور وزیرستان کے پولیس افسران سے کیا، اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے تبدیل ہونے والے آر پی او عبدالغفور آفریدی کو ان کی اعلیٰ خدمات پر شیلڈ پیش کی ، ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کو پولیس فورس کی شکل دے دی گئی ہے، وہاں کی پولیس کو بہترین تربیت کے ذریعے ان کی استعداد کاری بڑھا دی گئی ہے
——————————-
ڈیرہ اسماعیلخان:مقامی صحافی احمد علی راجپوت ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی احمد علی راجپوت گھر جاتے ہوئے موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے ، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں مرہم پٹی کے بعد ان ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
———————————
ڈیرہ اسماعیلخان:ڈیرہ بھکر روڈ پر نخلستان پارک کے قریب بھکر سے ڈیرہ آنیوالی تیز رفتار ڈاٹسن ڈالے نے ٹکر مار کر 9سالہ بچی کا کچل دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڑ پر نخلستان پارک کے قریب بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے تیز رفتار ڈاٹسن ڈالے نے 9 سالہ معصوم بچی کو کچل ڈالا جس کے باعث بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا
————————————
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی جانب سے ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ،اسلحہ کی نمائش ، فرقہ وارانہ آڈیو وڈیو کیسٹ چلانے ، پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا، دفعہ 144کا نفاذ 28اگست 2023سے 10ستمبر 2023تک ہوگا۔
————————————
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی خباب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ توپانوالہ کے قریب خالی پلاٹ عقب گرین ہوٹل کاروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا،407گرام آئس برآمد۔