ڈی آئی خان: 5 جولائی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

5 جولائی 1970 کو ایک ڈکٹیٹر نے ملک میں جمہوریت پر شب خون ماراتھا

ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)5 جولائی کے حوالہ سے وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ کہ 5 جولائی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے،5 جولائی 1970 کو ایک ڈکٹیٹر نے ملک میں جمہوریت پر شب خون ماراتھا،ضیاء الحق آمر کے جمہوریت پر شب خون نے ملک کو کلاشنکوف ہیروئن کلچر دیا
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جمہوریت کے لیئے پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں دیں ،ہم جمہوریت کے لیئے پھانسی کا پھندہ چومنے ، کوڑے کھانے اور کال کوٹھڑیوں کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،
فیصل کریم کنڈی کامزید کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،اس ملک کی بقاء سالمیت کا راز بھٹو ازم کے فلسفہ میں پوشیدہ ہے-

Leave a reply