ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)سابق ایم پی اے نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے غریبوں کو بھی نہ بخشا ، غریب اخبارفروش اپنے بلوں کے بقایاجات کے حصول کیلئے سمیع اللہ علیزئی کے درکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوگئے ہیں،اخبارفروش یونین نے رقم نہ ملنے پر سمیع اللہ علیزئی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگانے اورمظاہروں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی نے بیس بیس سالوں سے اخبارفروشوں کے واجبات ادانہیں کیے ہیں اوربقایاجات کے حصول کیلئے غریب اخبارفروش ٹھوکریں کھانے پر مجبورہوچکے ہیں ۔ اس حوالے سے اخبار فروش ہاکرزیونین نے افسوس اورسخت غصے کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سمیع اللہ علیزئی اپنی روش سے باز آجائے اورہوش کے ناخن لے ۔انہوںنے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی اپنے اورہمارے حال پررحم کرے اورہمیں کوئی غلط قدم اٹھانے پر مجبورنہ کرے ۔انہوںنے کہاکہ اگرسمیع اللہ علیزئی نے ہمارے واجبات ادانہ کیے تو جی پی او چوک پر احتجاج کریں گے اورروڈکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیں گے۔اخبارفروشوں کاکہناتھاکہ اگرپھر بھی ہمارامطالبہ پورانہ ہوااورہمیں ادائیگیاں نہ کی گئیں تو احتجاج کے دائرہ کارکاسلسلہ بڑھاکرپشاورتک جائیں گے اوراحتجاجی کیمپ لگائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک ہمارے بقایاجات ادانہیں ہوتے احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گا۔

Shares: