ڈی آئی خان : سابق ناظم اعلیٰ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار).پی ٹی آئی کے سابق ناظم اعلیٰ ڈیرہ عزیز اللہ خان علیزئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے سیاسی مذہبی جماعت تحریک میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر مفتی حفیظ اللہ زونل امیر نے کہا کہ اللہ کی زمین پر مسلط لوگ اللہ کے نظام کی بجائے آئی ایم ایف کا نظام چاہتے ہیں، این اے 38 کا میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے،تحریک قائدین عزیز اللہ خان علیزئی نے بروقت اور اچھا فیصلہ کیا، سٹی ٹو کے حلقہ میں سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں، صوبائی قیادت،اقتدار میں آکر اسلامی نظام کے تحت ملک میں مساوات کا نظام قائم کریں گے، مہنگائی اور مظالم کا خاتمہ کریں گے، اسلام کانام استعمال نہیں حقیقی طور پر نافذ کریں گے،


صوبائی و مرکزی قیاد ت این اے 38 پر انصاف کے نام پر بے انصافی رچانے اور ناموس رسالت کیلئے قربانیاں دینے والے دونوں آپ کے سامنے ہیں، اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر کریں، عزیز اللہ خان علیزئی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک کا حصہ بن رہا ہوں، تمام دوستوں کا۔مشکور ہوں کہ جنہوں نے محبت کا اظہار کیا،این اے 38 پر امیدوار شفیق قصوریہ کا ہر ممکن ساتھ دیں گے، ہماری کوششیں علاقہ کے غریب عوام کیلئے ہوں گی منہگائی نے غریب کا جینا محال کردیا، چینی، بجلی، گیس، پیٹرول حتیٰ کہ کھانے پینے کی اشیاء بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں ہماری جنگ مہنگائی مسلط کرنے والوں اور انکے نظام کیخلاف ہوگی

Leave a reply