ڈیرہ اسماعیل خان: ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ) ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ کیاگیا ہے ، پولیس چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور17/18 راکٹ لانچر داغے گۓ ہیں ،پولیس کی جانب سے بھی دہشت گردوں پر بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی.
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب خان کا کوئیک رسپانس ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اپنے سکواڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ کر دہشتگروں کو منہ توڑ جواب دیا ،دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،البتہ آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ،ڈی پی او محمد شعیب خان نے بروقت پہنچ کر چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کیا اور 4 زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب خان اس وقت خود موقع پر موجود پولیس دستوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

Comments are closed.