ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہیں۔ سعد رضوی
ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں تحریک لبیک پاکستان کی نظام مصطفی کانفرنس اور جلسہ عام۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جس نے قربانیاں اور خون دے کر تحفظ ختم نبوت کا پہرہ دیا۔ اس لئے 8 فروری کو ووٹ کا حق تحریک لبیک کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ادا کرنا چاہئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں نظام مصطفی کانفرنس اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جس نے قربانیاں اور خون دے کر تحفظ ختم نبوت کا پہرہ دیا۔
اس لئے 8 فروری کو ووٹ کا حق تحریک لبیک کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور کمزور، ناتواں کے لئے حضور کا نوجوان بن کر سامنے آنا ہے۔ جو قوم کا ڈاکو، غدار اور کشمیر بیچنے والا یہاں بدمعاش ہے۔ سعد رضوی نے کہا کہ سرے محل، ٹھنڈے اے سی اور گرم ہیٹر بند کمروں میں بیٹھنے والوں کو فٹ باتھ پر بیٹھنے والوں کا درد کہاں معلوم ہوتا ہے۔ 16 ماہ میں ان کی حکومت میں ملک کا بیڑہ غرق ہوا ہے۔
اب یہ لوگ پیسوں سے عوام کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام اسلام کا نفاذ تمام درپیش مسائل کا حل ہے۔ ہماری جماعت کی جدوجہد ملک میں عدل و انصاف کے قیام کے لئے ہے۔ اللہ تعالی نے موقع دیا تو ہماری پارٹی انشااللہ اسلام کا نظام نافذ کرے گی۔ شریعت نافذ کیے بغیر عام آدمی کو حقوق نہیں مل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عوام کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام بھی شریعت محمدی کے نفاذ کےلئے تحریک لبیک کا ساتھ د ے رہے ہیں۔ سعد رضوی نے عوام سے اپیل کی این اے 44 اور پی کے 112 کے امیدوار محمد شفیق قصوریہ، پی کے 111 پر علامہ محمد مجاہد چشتی، پی کے 114 پر رائے زین کھرل، پی کے 113 پر محمد عقیل ڈمرہ کو کامیاب بنائیں۔
عوام 8 فروری کو اتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر نفاذ نظام اسلام کی کوششوں میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ سعد رضوی نے زور دیا کہ اگر تبدیلی اور نظام عدل چاہتے ہو تو پھر تحریک لبیک کو ووٹ دے کر کامیاب کرو