ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحمدنوازمغل) ٹی ایم اے سٹاف یونین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ، ٹی ایم اے دفتر میں صدر رفیق چشتی ، چیئرمین قیصرکامران ، جنرل سیکرٹری منیر خان سدوزئی کی قیادت میں ٹی ایم اے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، نعرہ بازی دو دن میں ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے، قائدین کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سینکڑوں ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی اور پی ایل اے نہ کھولنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے میں سٹاف سٹاف یونین کے صدر رفیق چشتی ، چیئرمین قیصرکامران ، جنرل سیکرٹری منیر خان سدوزئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاشرکاء نے نعرہ بازی کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رفیق چشتی اور چیئرمین قیصر کامران کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے سٹاف کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی مہنگائی کے اس دور میں غریب ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں ،

اگردو دن کے اندر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

Shares: