ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل کی رپورٹ)نوتعینات چیف ایگزیکٹیوواساکی نااہلی کی بدولت واساآفس منچلوں کا مرکز بن گیاہے ،جوکہ واساآفس کم عیاشی کااڈہ زیادہ نظرآرہاہے ، ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے ازخود انکوائری کرکے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوتعینات چیف ایگزیکٹیوواساکی نااہلی کی بدولت واسا آفس میں آوے کا آوابگڑاہواہے اورواساآفس چوک کامنظرپیش کرنے لگا ہے ۔ واساآفس منچلوں کا مرکز بن چکاہے اورعیاشی کااڈے میں تبدیل ہوگیاہے۔واساآفس میں چیف ایگزیکٹیوواسا کی نااہلی اورپشت پناہی کے باعث روح افزا اورشہد کی بوتلیں گھومتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ شہر میں صفائی کاکوئی نام ونشان نظرنہیں آرہاہے ۔شہری اپنی مددآپ کے تحت صفائی کرانے پر مجبورہوچکے ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے غم وغصے اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے چیف ایگزیکٹیوواساکے خلاف ازخود انکوائری کرکے نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے ۔
Shares: