ڈی آئی خان: سوشل میڈیا پرعدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی پشاور ہائیکورٹ میں طلب
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) عدالت مخالف پوسٹ، ڈی ایس پی19 ستمبرکو پشاور ہائیکورٹ میں طلب
ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ اسماعیل خان حافظ عدنان کو معزز جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ چلانا مہنگا پڑگیا،معزز عدالت ہائی کورٹ پشاور نے محمد عدنان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
حافظ عدنان نے فیس بک پر پوسٹ میں غیر مہذب الفاظ کا چناؤ کیا جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے سامنے ذاتی طور پر اپنا موقف بیان کرنے کے لیے 19 ستمبر کو طلب کرلیا
رواں ہفتے محمد الیاس خان ایڈیشنل سیشن جج-VI ڈیرہ نے چادروچاردیواری کا تقدس پامالی پرفیصلہ سنایاتھا،جس میں ملزم مختیار احمد، ایس ایچ او کو دفعہ 32 کے تحت تین سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی
ڈی ایس پی کو ابھی تک لیٹر نمبر 879 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
عدالت عالیہ کی طرف جاری کیا گیا طلبی کالیٹر
واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔پابندی کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اہلکار اور افسران سوشل میڈیا استعمال کرنے کا واضح ثبوت ہے،سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود اہلکار وا افسران سوشل میڈیا کے استعمال میں ملوث۔
ڈی ایس پی کی جانب سے فیس بک پر کی گئی پوسٹ کاعکس