ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

di khan blast

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جب کہ 17 زخمی ہو گئے ہیں،

دھماکہ عیسی خان چیک پوسٹ کے قریب ہوا،سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹانک ضلع سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جا رہی تھی۔پولیس حکام کے مطابق پہلے گاڑی پر فائرنگ کی گئی،بعد ازاں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا،شہید ہونے والوں میں نائب صوبے دار یاسر بھی شامل ہے،،ڈرائیور سپاہی طاہر نوید بھی شہید ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں ایک دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک اور 2 دہشت گردوں کو زخمی کر دیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، آپریشن 20 اور 21 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا، دو زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے

گوادر میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

Comments are closed.