ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) اٹامک انرجی کینسر ہسپتال(دینار)درابن روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاتی کے سرطان(بریسٹ کینسر)کے معائنے کے لیے مفت معائنہ کیمپ کا آغاز کر دیاگیا ہے،

فری معائنہ کیمپ 23 سے 31 اکتوبر تک صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دینار کینسر ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیلہ جاوید کا کہنا تھا کہ جن خواتین کو چھاتی یا بغل میں گلٹی محسوس ہوتی ہے یا مستقل درد رہتا ہے یا ان کی چھاتی کی ساخت اور رنگت تبدیل ہورہی ہے یا کسی رطوبت کا اخراج ہوتا ہے،

ایسی تمام خواتین کو چھاتی کے معائنے کی ضرورت ہے، دینار کینسر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور تمام خواتین عملہ کے زیرنگرانی ان کا معائنہ کیا جائیگا۔

Shares: