ڈی آئی خان – سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے ترقیاتی کام جاری

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار )سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے شیر شاہ سوری ٹاؤن میں روڈ کی پختگی اور ٹرانس فارمر کا کام مکمل ہونے پر منعقد افتتاحی تقریب میں فوکل پرسن ترقیاتی کام نواز خان، فوکل پرسن واپڈا ثناء اللہ کاکا شاہ، ناظم رحمت اللہ، ناظم ایوب خان، شہریار خان،محمد عامر،طاہر خان، عدنان خان، احمد خان سمیت دیگر معززین کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت، اہلیان علاقہ نے سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اوراسے خوب سراہا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے شیر شاہ سوری ٹاؤن میں روڈ کی پختگی اور ٹرانس فارمر کا کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں فوکل پرسن ترقیاتی کام نواز خان، فوکل پرسن واپڈا ثناء اللہ کاکا شاہ، ناظم رحمت اللہ، ناظم ایوب خان، شہریار خان،محمد عامر،طاہر خان، عدنان خان، احمد خان سمیت دیگر معززین کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کوعلاقے وعوام کے مسائل حل کرانے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔پروگرام میں شریک مہمانوں نے شیرشا ہ سوری ٹاؤن روڈ کی پختگی اورٹرانس فارمر تنصیب کروانے پرسابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کاشکریہ اداکیاگیا

Comments are closed.