ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل)غیرقانونی مچھلی کا شکار کرنے والے 9 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج-
غفارے والی ٹی پر غیرقانونی شکار کھیلنے والے 9شکاریوں نے منع کرنے پر ٹھیکیدار سمیت واچر کو کشتی کے چپوئوں کے وار سے زخمی کردیا، مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں طارق اعجاز گنڈہ پور ولد ممتاز سکنہ کلاچی نے 186-147-149pccکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان نعمان ولد نامعلوم ، غوث علی ولد غلام رسول ، غلام رسول ولد نامعلوم بمعہ دیگر 5/6کسان نامعلوم دریائے سندھ یونٹ ون بالمقابل ٹی غفارے والی پر غیرقانونی مچھلی کا شکار کھیل رہے تھے

جن سے جال وغیرہ اکٹھے کرکے کنارے پر لائے تو ملزمان نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ہم سے جال وغیرہ چھین لیئے اور مجھے اور واچر حبیب ولد رفیق بگیڑا کو کشتی کے چپوؤں سے زد و کوب کیا۔

Shares: