ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) فوڈ اتھارٹی کادودھ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن
ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان اور ڈائریکٹر آپریشنز الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمد نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر انوار بلوچ کے ہمراہ دودھ مافیا کیخلاف مشترکہ کاروائی کی، دودھ کو لائیو سٹاک کی موبائل لیب کے ذریعے چیک کیا گیا اور موقع پر نتائج دیئے گئے

جن دودھ فروشوں کا دودھ غیر معیاری تھا اور پانی کی مقدار زیادہ تھی ان پر جرمانے عائد کیے گئے اور آئندہ حلال فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی، ایک دکان سے غیر معیاری دودھ اور دہی کو موقع پر تلف کردیا گیا،

اس کے ساتھ ہی فوڈسیفٹی ٹیم کے افسران نے سٹاف کے ہمراہ ڈیرہ کے مشہور بازار میں اشیا خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور مزید بہتر کرنے کے لیے امپرومنٹ نوٹس جاری کئے ۔

Shares: