ڈیرہ اسماعیل خان،قتل،ڈکیتی،نقب زنی کی وارداتیں

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ بندکورائی کی حدود بند کورائی میں سالوں سے جھگڑے کے بعد گھر پہنچ کر ملزم عرفان نے اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
——————————
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقہ بچھڑی میں نامعلوم چوری 60سالہ اسلم کی کریانہ کی دکان میں نقب لگا کر گلہ بکس میں پڑی11لاکھ روپے کی نقدی پارکر گئے ، پروآ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
—————————-
ڈیرہ اسماعیل خان، تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں چاہ گلے والا کے رہائشی ثناء اللہ گنڈہ پور نے 382-342ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ رات کے وقت میری کرش سٹون فیکٹری بائی پاس نزد اڈا روڈ پر چار نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور میرے چوکیدار عابد کو چارپائی پر باندھ کر لاتوں مکوں سے مارااور جاتے ہوئے میرا ٹریکٹر میسی فرکوس 240اسلحہ کی نوک پر چھین کرلے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان کی دیگر خبریں

پیپلزپارٹی شیرپائو گروپ کے صوبائی رہنما چوہدری محمد یعقوب تبسم سالاپور والے کی ذوجہ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے ممبر عادل ایڈوکیٹ کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں ، جن کی نماز جنازہ سائنس کالج گرائونڈ میں ادا کر دی گئی جس پیپلزپارٹی شیرپائو گروپ کے عہدیدار وں و کارکنوں ، سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین ، وکلاء برادری، تاجران ، صحافیوں ، رشتہ داروں و معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی اہل اسلام قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
—————————————-
ڈیرہ اسماعیل خان : چیئر مین ہلال احمر برائے ضم شدہ اضلاع عمران وزیر نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں لوئر وزیرستان ، اپر وزیرستان ، شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے مختلف سماجی و علاقائی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی واقعی عوامی گورنر ہے ، خیبرپختونخوا و خصوصا قبائلی ضم اضلاع کے عوام کی خوش قسمت ہیں کہ پہلی بار عوام دوست گورنر ملا ۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے دل میں دکھی انسانیت کے خدمت کا جذبہ ان کے دل میں کوٹ کوٹ کے بھرا ہے ۔ چیئرمین ہلال احمر عمران ایڈوکیٹ اپنے دفتر میں مختلف سماجی کارکنوں و علاقائی لوگوں سے بات چیت میں اپنے گزشتہ روز گورنر سے ملاقات کا احوال اپنے الفاظ میں دہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر سے ضم اضلاع کے بچیوں کے خیبر ایجنسی کا اپنا ضلعی آفس ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات و ممکنہ سہولت و ادارہ ہذا ہلال احمر کے مختلف مسائل کے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گورنر کی جانب سے بارہا یقین دلایا کہ ہر ممکن کوشش کرکے ناممکن کو ممکن بنا کر ان شااللہ ہر قدم بہ قدم دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہلال احمر کے ساتھ ہوں۔

Leave a reply